Previous
Qafle Raah Bhool Jaty Hain

Qafle Raah Bhool Jaty Hain – قافلے راہ بھول جاتے ہیں

Original price was: ₨ 1,000.Current price is: ₨ 750.
Next

Rab say Jurnay ka Safar – رب سے جڑنے کا سفر

Original price was: ₨ 1,300.Current price is: ₨ 975.
Rab say Jurnay ka Safar

Alif Laila Wa Laila (Aik Hazar Aik Dastan) – الف لیلہ و لیلہ

Original price was: ₨ 4,200.Current price is: ₨ 2,750.

  • -35%

In stock

Categories: ,

Translated by: Abu al Hassan Mansoor Ahmed

Total no of Pages: 2440

Alif Laila wa Laila

الف لیلہ دنیا میں کہانیوں کی مشہور و مقبول ترین کتابوں میں سے ایک کتاب ہے۔ اسے شام میں لکھا گیا۔ کس نے لکھا؟
کسی ایک نے یا زیادہ نے یا یہ کہانیاں وہاں کے قصہ گو سنایا کرتے تھے جسے وہاں کے کسی مصنف نے لکھ کر ایک جگہ جمع کر دیا، اس بارے میں اب تک یقین سے کچھ نہیں کہا گیا۔ یہ کہا جاتا ہے کہ اس کے بعد یہ ایرانی، مصری اور ترک زبانوں میں پہنچی اور ان زبانوں کے قصہ گو اس میں اضافے کرتے رہے۔ بعد میں جب یہ کہانیاں ایک ہزار ایک راتوں پر پھیل گئیں تو اس نام ’الف لیلۃ و لیلۃ‘ یعنی ’ایک ہزار ایک راتیں‘ ہو گیا۔
الف لیلہ کی کہانیوں کی کہانی کچھ یوں ہے کہ سمرقندکا ایک بادشاہ شہریار اپنی ملکہ کی بے وفائی سے دل برداشتہ ہو کر عورتوں سے ہی بدظن ہوگیا، اُس نے یہ دستور بنا لیا کہ روزانہ ایک نئی شادی کرتا اور دلہن کو رات بھر رکھ کر صبح کو قتل کرا دیتا۔ آخر اس کے ایک وزیر کی لڑکی شہرزاد نے اپنی صنف کو اس عذاب سے نجات دلانے کا ارادہ کیا اور اپنے والد کو بمشکل راضی کر کے شہریار سے شادی کر لی۔
اُس نے پہلی رات ہی سے بادشاہ کو ایک کہانی سنانا شروع کی۔ رات ختم ہوگئی مگر کہانی ایک ایسے موڑ پر تھی کہ بادشاہ شہرزاد کو ہلاک کرنے سے باز رہا۔ ہر رات شہرزاد کہانی شروع کرتی اور صبح کے قریب اسے ایک ایسے موڑ پر ختم روکتی کہ اس میں ایک نئی کہانی کا تجسس بھرا سرا دکھائی دیتا اور اتنا دلچسپ ہوتا کہ بادشاہ اس کے بارے میں جاننے کے لیے شہرزاد کا قتل ملتوی کرتا چلا گیا۔
یہ سلسلہ اتنا ایک ہزارایک راتوں پر پھیل گیا اس دوران بادشاہ اورشہر زاد کے تعلقات میں تبدیلی آتی گئی اوران کے ہاں دو بچے ہوگئے اور بادشاہ کی بدظنی جاتی رہی۔
مکمل سات حصوں پر مشتمل شہرہ آفاق داستان ” الف لیلہ و لیلہ – ایک ہزارایک داستان ” – مترجم : ابوالحسن منصوراحمد

Shopping cart

0
image/svg+xml

No products in the cart.

Continue Shopping